* لکھتے ہیں شمشیرؔ *
لکھتے ہیں شمشیرؔ
نثر نگاری کا میدان
ہے اُن کی جاگیر
ء
شوکت علی عظیم
وہ بھی بنا لیتے کوئی
اپنی ادبی ٹیم
ء
اک ہیں شین انور
جن کے افسانوں میں ہے
چبھتا ہوا منظر
ء
شاعری اور وکالت
کرکے شکیلِؔ گونڈوی نے
حاصل کرلی شہرت
ء
ہیں شکیل کامل
سنتے ہیں لوگ اُن کے شعر
تھام کے اپنا دل
*** |