* ذہن پہ دے کے بار کہتے ہیں شاکر ندیم *
ذہن پہ دے کے بار
کہتے ہیں شاکر ندیم اب
گنے چنے اشعار
ء
شہزادہ پرویزؔ
اپنی شمع سخن کی لَو
کرلیتے کچھ تیز
ء
اک ہیں شاہدؔ نور
شاعر ہوکر کیسے رہیں
بزمِ سخن سے دور
ء
شمس الحسن انصاری
شعر گوئی پر کرتے خرچ
اپنی قوت ساری
ء
اک ہیں شمیم اختر
وہ بھی اوڑھے رہتے ہیں
شاعری کی چادر
*** |