* کیوں شہباز نسیم اپنی نثری نظموں ک *
کیوں شہباز نسیم
اپنی نثری نظموں کو
نثر کریں تسلیم
ء
اب صابرؔ اقبال
دل میں چھپاکر رکھتے نہیں
فکر و فن کا مال
ء
کرتے کچھ تگ و دو
کیوں ہے صابر رضا شمسی کا
ویراں ’’شہرِ نو‘‘
ء
ہے اُن پر یہ جنون
لکھتے ہیں صادق محمد اب
تنقیدی مضمون
ء
صابر علی پروانہؔ
وہ بھی شاعری کرتے ہیں
آج یہ ہم نے جانا
*** |