* شاعری اور نقابت ہیں ضمیر یوسف کے ل *
شاعری اور نقابت
ہیں ضمیر یوسف کے لئے
دونوں وجہِ شہرت
ء
خوب ضیاء الرحماں
اپنی ضیاء سے کسبِ ضیا
کرکے ہوئے فروزاں
ء
دیکھئے اُن کی ہمت
خوب ضیاء القمر اب تو
کرلیتے ہیںنقابت
ء
طالبؔ درویشی
ان کی شاعری کا موضوع
محنت مزدوری
ء
اپنا کھاتہ بھرتے
طالب صدیقی بھی اگر
جم کر شاعری کرتے
*** |