* اک ہیں ظہیر انور جن کے قلم سے ہے آبا *
اک ہیں ظہیر انور
جن کے قلم سے ہے آباد
اک تمثیل نگر
ء
کب چپ رہتے ہیں
اب تو ظہیرؔ سکندر پوری
سب کچھ کہتے ہیں
ء
اک ہیں ظفر پیامی
کھل کر باہر آتے نہیں
ہو نہ کہیں بدنامی
ء
اک ہیں ظفر علی
اُن کی شاعری لگتی ہے
اب پہلے سے بھلی
ء
جانتے ہیں اُنہیں سب
ہیں ظہیر فیضؔ آبادی
فیض آباد میں اب
*** |