* علقمہ شبلیؔ کا علم وادب کے گنبد پر *
علقمہ شبلیؔ کا
علم وادب کے گنبد پر
اڑتا ہے جھنڈا
ء
ہنگامہ سے دور
صاحبِ فن عبدالرئوف ہیں
خلوت میں محصور
ء
اُن کو بھی کہئے واہ
ہیں جو علیم اللہ حالی
ناقدِ فن آگاہ
ء
دیکے طول حوالے
ڈاکٹر عبدالمنان اب
پڑھتے ہیں لمبے مقالے
ء
عاشقؔ فیض آبادی
لیلیٔ فن سے اُن کا عشق
ہے بطرز فریادی
*** |