* اب عشرت بیتاب رکھتے افسانوں کے *
اب عشرت بیتاب
رکھتے افسانوں کے
سب لفظوں کا حساب
ء
علی حسین انجمؔ
ان کے سخن کا ہے موضوع
جام وسبووخم
ء
لکھتے ہیں ستار
افسانچہ لکھنے کا شوق
ہے اُن پر بھی سوار
ء
عادلؔ بارکپوری
شعر میں ظاہر کرتے ہیں
کیوں اپنی مجبوری
ء
کیوں ہو اُن کو اداسی
ہیں عنایت اللہ سیف جب
شہر سخن کے باسی
*** |