* ہے ہر صنف سے پیار *
ہے ہر صنف سے پیار
ورنہ فراغِؔ روہوی کیوں
کہتے روز اشعار
ء
ہیں فیروز اخترؔ
کوندتی ہے اُن کے دل میں
برقِ فکر ونظر
ء
ہے ان کی یہ خواہش
کیوں نہ کریں فیروز میرزا
اپنے فن کی نمائش
ء
اچھا ہے یہ خیال
غزلوں کو فاروق قیصرؔ اب
دینگے نئے سرتال
ء
فغاںؔ عظیم آبادی
آہ و فغاں کی ہے اُن کو
پوری طرح آزادی
*** |