* ہیں فیاض انور لیلیٔ فن کے آنچل کا *
ہیں فیاض انور
لیلیٔ فن کے آنچل کا
سایہ ہے اُن پر
ء
اک ہیں فہیمؔ انور
کچھ مدھم کچھ روشن ہے
اُن کی فکر و نظر
ء
فیضِ غازیپوری
شعروں میں کرتے ہیں بیاں
ملت کی مجبوری
ء
اک ہیں فیروز اطہر
رکھتے ہیں غزلوں کے ساتھ
نظموں کا بھی دفتر
ء
گر وہ آتے جاتے
فیض احمد شعلہ کے شعر
ہم بھی کچھ سن پاتے
*** |