* ہیں جو مظفرؔ حنفی *
ہیں جو مظفرؔ حنفی
ان کی جدّت کی مسکان
کچھ مثبت کچھ منفی
ء
اک ہیں مظہر امام
بابائے آزاد غزل
ان کا بھی ہے نام
ء
اب محبوب انورؔ
چھوڑ نہیں سکتے ہرگز
ادبی راہ گزر
ء
روزمنیر نیازی
کاٹ چھانٹ کے خبروں کو
کرتے ہیں سرخی سازی
ء
مغمومِؔ کلکتوی
ہے انکی’’آوارہ جبیں‘‘ پر
عہد کہن کی سرخی
*** |