* کیونکر مشتاق انجمؔ *
کیونکر مشتاق انجمؔ
دیتے ہیں لب ہائے ادب کو
گاڑھا رنگ تبسم
ء
اب مشتاق افضلؔ
غزلوں پر کرتے ہیں خرچ
اپنا سارا بل
ء
ذہن ہے جب بیدار
کہتے کیوںمشتاقؔ ہاشمی
ڈھکے چھپے اشعار
ء
ہے یہ اُن کا عمل
کہتے ہیں مختار مشرقی
جیسے چاہیں غزل
ء
ہیں ممتاز اثرؔ
جن کی شاخِ فکرپہ ہیں
کھٹے میٹھے ثمر
*** |