* شہر ادب کے پیر *
شہر ادب کے پیر
ناوکؔ حمزہ پوری کیوں
کہتے ہیں خود کو فقیر
ء
ہوتی ہے دن رات
ناظمؔ سلطاں پوری پر
غزلوں کی برسات
ء
خوش ہیں نصرؔ غزالی
قدرت نے بخشی ہے انہیں
فکر و فن کی خوشحالی
ء
فکر کے پیکرؔ نور
چھاپ کے وہ مجموعے کئی
ہوگئے تھک کے چور
ء
ہوجاتی ہے پرانی
جب نظیر یوسفی لکھتے ہیں
کوئی نئی کہانی
*** |