* اب نسیم فائقؔ کرتے ہیں پیش اپنی با *
اب نسیم فائقؔ
کرتے ہیں پیش اپنی بات
سننے کے لائق
ء
اک ہیں نسیم اختر
شعر گوئی میں برسوں سے
کھپا رہے ہیں سر
ء
اب نظیر راہیؔ
اپنے شاعرہونے کی
دیں گے خود گواہی
ء
اک ہیں نور اقبالؔ
جن کا ادب کی منڈی میں
بکتا ہے کچھ مال
ء
ہیں وہ نقیب اکبرؔ
لیکن بوجھ نقابت کا
لیتے نہیں سر پر
*** |