* یوسف تقیؔ ایسے بامِ ادب پر بیٹھے ہ *
یوسف تقیؔ ایسے
بامِ ادب پر بیٹھے ہیں
نیچے آئیں کیسے
ء
چارہ گر بیمار
یونس آرزوؔ کہتے ہیں
جلے بھنے اشعار
ء
اب یوسف اخترؔ
ہرگز چھوڑ نہیں سکتے
فکر وفن کی ڈگر
ء
یونسؔ سلطاں پوری
شعر و سخن پر اپنی گرفت
رکھتے نہیں ادھوری
ء
کب یونس پرویزؔ
اپنے شعروں کا لہجہ
کر پائیں گے تیز
*** |