* اپنے جیوتی بابو *
اپنے جیوتی بابو
عمر طبیعی میں رکھتے ہیں
احتجاج پر قابو
ء
بابو بدھا دیب
دیکھ کے اُن کو ڈرتا ہے
دہشت کا آسیب
ء
سیکولر کا جھنڈا
ہے بمان باسو کے ہاتھ
باقی سب ہے ڈنڈا
ء
رکھتے ہیں وہ گیان
ہیں ہاشم عبدالحلیم جو
اسمبلی کی شان
ء
ہیں عبدالستار
درد غریبوںکا اُن کے
دل میں ہے بیدار
*** |