* ہیں جو شکیل انصاری *
ہیں جو شکیل انصاری
کردیتے ہیں سب کی دور
رونے کی بیماری
ء
ہیں جو حکیم سعید
بزم سخن جس روز سجے
ان کی ہے گویا عید
ء
ڈاکٹر اک ہیں انیس
جو بیمارِ محبت سے
لیتے ہیں کم فیس
ء
ساجد سر کے سر
بوجھ ہے پڑھنے پڑھانے کا
گھر ہے ٹیوشن گھر
ء
کیوں مقبول احمد
اکثر ناپتے رہتے ہیں
اہل سخن کے قد
*** |