* اک ہیں معین الدین *
اک ہیں معین الدین
ان کی قانونی آنکھیں
دو کی بجائے تین
ء
خوش آواز نظیر
اُن کے لئے تو زردہ پان
ہے گویا اکسیر
ء
درباں علم و فن کے
نازاں اب ہیں سہیل احمد
کوئز ماسٹر بن کے
ء
اشرف علی انصاری
جلسہ ، میٹنگ، کنونشن
روز نئی تیاری
ء
ہیں اکبر قو ّال
جانے کیسے بن بیٹھے
وہ فخرِ بنگال
*** |