* اک ہیں فضل الحق *
اک ہیں فضل الحق
پاٹ رہے ہیں برسوں سے
قانونی خندق
ء
ہیں ماہرِ قانون
خوب تر تفضل حسین جو
لکھتے ہیں مضمون
ء
کرکے صفحہ سیاہ
ابنِ حمیدِ چاپدانوی
کرتے ہیں خود پر واہ
ء
اُن کا قلم ہے زندہ
ہیں جو وجیہہ الدین جمال
خبروں کے نمائندہ
ء
ہیں اکرام الحق
چمکے جو آکاش وانی پہ
مثلِ رنگِ شفق
*** |