* کاتب ہیں مشہور *
کاتب ہیں مشہور
ہیں جو علیم اللہ صدیقی
کمپیوٹر سے دور
ء
وی بلسارا نے
پہلے مجھ سے لکھوائے
کچھ فلمی گانے
ء
اب وہ دن گئے بیت
جب کمار شانو مجھ سے
لکھواتے تھے گیت
ء
پردۂ سیمیں پر
میری غزل بھوپندر سنگھ نے
گائی خوش ہوکر
ء
دے کے سریلی تان
بخشی انوپ جلوٹا نے
میری غزل کو شان
*** |