* دیدی ممتا بنرجی *
دیکھئے اُن کی ہمت
کرتی ہیں مہنازؔ وارثی
شعر سے قومی خدمت
ء
ہے یہ اُن کا فن
کیوں نہ شگفتہ یاسمیں غزلؔ
چھیڑیں ساز سخن
ء
کہہ لیتی ہیں خوب
ہیں شگفتہ طلعت سیماؔ
اپنے گھر محجوب
ء
صابرہؔ خاتون اب
رنگ حنا سے کرتی ہیں
پیدا رنگ ادب
ء
دیدی ممتا بنرجی
لال رنگ سے جانے کیوں
ہوتی ہے اُن کو الرجی
*** |