* اک ہیں ثریا پروین *
اس میں کیا شرمانا
لکھتی ہیں جو حیا بزمی
چھپ چھپ کے افسانہ
ء
رخسار اعظمی کے
پڑھنے کو مل جاتے ہیں
نظم و افسانے
ء
فاطمی دائود اب
اپنی سحر کے آنچل کو
دیتیں رنگ ادب
ء
کیا ممتاز صنمؔ
بزم سخن میں نہ آنے کی
کھا بیٹھی ہیں قسم
ء
اک ہیں ثریا پروین
دیتی ہے ان کی تحریر
اُن کے دل کو تسکین
*** |