* منجھلے بھائی نسیم *
ابو میرے سلیم
دادا شمس الدین نے رکھا
میرا نام حلیم
ء
میری امی جان
منہ میں دبائے رہتی ہیں
ہر دم زردہ پان
ء
میری بیگم تارا
میرے گھر میں اُن کا ہی
بجتا ہے نقارہ
ء
سلطانہ ، سجاد
شمشادوتحسین مرے
لختِ دلِ ناشاد
ء
منجھلے بھائی نسیم
ہیں بابا کے نام سے وہ
کلکتہ میں مقیم
*** |