* عشرت ایم اے کرکے *
عشرت ایم اے کرکے
ہیں جو گھر کی بڑی بہو
کیوں لکھیں اب ڈر ڈر کے
ء
لہجے میں ہے تیزی
شادماں گھر کی چھوٹی بہو
بولتی ہیںانگریزی
ء
سنبل اور عینان
دونوں پوتی پوتے مل کے
کھینچتے ہیں مرے کان
ء
کھاتے ہیں دیسی گھی
ہیں جبار حیدری جو
میرے بڑے سمدھی
ء
اور غلام احمد
میرے چھوٹے سمدھی بھائی
ہنس مکھ ہیں بے حد
*** |