* اک ہیں ظہور انور *
اک ہیں ظہور انور
اُن کی ذمہ داری کے
پائوں میں ہے چکر
ء
اک ہیں ظفر سراج
شاعر اور صحافی بھی
ہے دو رنگ مزاج
ء
روز ضیاء الحق
ذہن میں تازہ رکھتے ہیں
کمپوزنگ کا سبق
ء
حاصل ہو کیا چین
ہیں صباح اسماعیل اب
خبروں کے مابین
ء
دوڑتے ہیں مختار
جن کے آگے پیچھے ہے
خبروں کا بازار
*** |