* سونی سونی نظر آتی ہے یہ محفل یارو *
سونی سونی نظر آتی ہے یہ محفل یارو
آج زنداں میں نہیں شورِ سلاسل یارو
مجرموں ہی میں انہیں ڈھونڈ رہے ہو تم کیوں
منصفوں میں بھی چھپے بیٹھے ہیں قاتل یارو
جتنی تدبیر نکالی گئی آسانی کی
مشکلیں اور بھی ہوتی گئیں مشکل یارو
کھیلنا سیکھو سمندر کے تلاطم سے بھی
مڑکے دیکھا نہ کرو جانبِِ ساحل یارو
عزم کے پائوں سلامت ہیں تو پھر کیا غم ہے
کھنچ کے قدموں میں چلی آئے گی منزل یارو
چلتے رہنے سے تو کچھ لطفِ سفر پائوگے
بیٹھے رہنے سے تو کچھ ہوگا نہ حاصل یارو
************ |