* اک ہیں شہاب الدین *
اک ہیں شہاب الدین
تھوڑی محنت کرکے اُنہیں
ہوتی ہے تسکین
ء
قاضی عامر علی
لگتی ہے تنخواہ کے دن
صورت اُن کی بھلی
ء
شہر کی زندہ مثال
کرتے ہیں پیش شکیل افروز
کلکتہ کا کمال
ء
ہیں جاوید عباس
جن کوذمہ داری کا
ہے تھوڑا احساس
ء
اُن کی ہے ذمہ داری
کرتے ہیں مسعود مظہر اب
لفظوں کی گل کاری
*** |