donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Halim Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* پرکھ کر دار سے صورت سے مت ناپ *
پرکھ کر دار سے صورت سے مت ناپ
کہ انساں کو قد و قامت سے مت ناپ

بڑی ہوتی نہیں ہر قیمتی شے
کسی بھی چیز کو قیمت سے مت ناپ

زمیں جتنی بڑی بھی ہو زمیں ہے
زمیں کو عرش کی وسعت سے مت ناپ

تو ناقد ہے تو کر پیمائشِ فن 
مگر تضحیک کی نیت سے مت ناپ

میں اک فنکار ہوں فن کو مرے دیکھ
مجھے پیمانۂ شہرت سے مت ناپ

سند رکھتا نہیں میں کوئی صابرؔ
مجھے اَسناد کی نسبت سے مت ناپ
***
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 263