donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Halim Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* دیکھتا ہے اُنہیں حیرت سے زمانہ چپ  *
دیکھتا ہے اُنہیں حیرت سے زمانہ چپ چاپ
ظلم پر آج ہے منصف کا گھرانا چپ چاپ

خونِ نا حق پہ خمو ش آپ تو رہ سکتے ہیں
آپ کی طرح رہے کیسے زمانہ چپ چاپ

بے وقوفوں کے سوالوں کا وہ کیا دیتے جواب
عقلمندی تھی اِسی میں رہے دانا چپ چاپ

وہ توبکتا ہی رہے گا کبھی کچھ اور کبھی کچھ 
کیسے ممکن ہے رہے کوئی دوانہ چپ چاپ

آیا طوفاں کی طرح وہ ، گیا آندھی کی طرح
اُس کا آنا تھا نہ چپ چاپ نہ جانا چپ چاپ

پے بہ پے ہم پہ چلاتے رہے وہ تیرِ ستم
اور ہم بنتے رہے اُن کا نشانہ چپ چاپ

ہاتھ جب روک لئے اہل قلم نے صابرؔ
ہر کہانی رہی چپ چاپ فسانہ چپ چاپ
***
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 278