* جوشے تھی لطف سامانی کا باعث *
جوشے تھی لطف سامانی کا باعث
ہوئی ثابت پریشانی کا باعث
کبھی حد سے زیادہ شادمانی
ہوئی غم کی فراوانی کا باعث
نظر آئی ہمیں مشکل وہ ترکیب
جسے سمجھا تھا آسانی کا باعث
نئی نسلوں کے حق میں بن گئی ہے
نئی تہذیب عریانی کا باعث
ہوا ہے انقلابِ عہدِ رفتہ
سقوطِ عہدِ سلطانی کا باعث
کبھی دانائوں کی دانائیاں بھی
ہوا کرتی ہیں نادانی کا باعث
حریفوں کا سلوکِ دوستانہ
نہ کیوں ہو میری حیرانی کا باعث
*** |