donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Halim Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* حد سے جب بڑھ جائے تو بن جاتی ہے تکرا&# *
حد سے جب بڑھ جائے تو بن جاتی ہے تکراربحث
سر پھرے موضوع پر کیوں کیجئے بیکار بحث

کوئی اُس کو بحث سمجھے چاہے سمجھے گفتگو
روز ہی اُن سے مری ہوجاتی ہے دو چار بحث

بحث کرنے کے لئے حاضر دماغی چاہئے
کر نہیں پائیں گے ہرگز ذہن کے بیمار بحث

بحث میں لطف آئے جب دونوں برابر کے رہیں
بے وقوفوں سے کیا کرتے نہیںہشیار بحث

بڑھتے بڑھتے بات بڑھ جاتی ہے باتوں بات سے
چھیڑ دیتے ہیں کبھی یوں صاحبِ گفتار بحث

بحث کرتے کرتے ہوجائے جو صابرؔ مشتعل
ہے یہی بہتر کہ اس سے مت کرو زنہاربحث
***
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 263