donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Halim Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* چاہے دہلی کے ہوں یا لاہور کے رسم و ر&# *
چاہے دہلی کے ہوں یا لاہور کے رسم و رواج
ہر جگہ ہیں اپنے اپنے طور کے رسم و رواج

ہر قبیلہ ہے مہذّب اپنے اپنے طور پر
ہر قبیلے کے ہیں اپنے طور کے رسم و رواج

اپنے ہمسائے کے دکھ سکھ بانٹتے تھے مل کے لوگ
کتنے اچھے تھے پرانے دَور کے رسم و رواج

ابتدائی عہد کے انسان اَن پڑھ ہی سہی
اُن کے بھی تھے اجتماعی طور کے رسم و رواج

چاہے تھوڑی یا بہت ہو مصلحت ہے سب کے ساتھ
مصلحت آمیز ہیں ہر دَور کے رسم و رواج

وہ صلہ رحمی پہ قائم رہ نہیں سکتے کبھی
جور پر مبنی ہیں اہلِ جور کے رسم و رواج 

ہیں اِسی دنیا میں کچھ رسم و رواج ایسے عجیب
کھو لتے ہیں باب فکر و غور کے رسم و رواج
***
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 266