donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Halim Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کیوں کہیں ہم بھی آجکل کی طرح *
کیوں کہیں ہم بھی آجکل کی طرح
ہم کہیں گے غزل غزل کی طرح

آج چوبیس گھنٹے کا اک دن
بیت جاتا ہے ایک پل کی طرح

سارا دن انتظار ہم نے کیا
آج بھی وہ نہ آئے کل کی طرح

نام اُس کا ہے آدمی جیسا
کام شیطان کے عمل کی طرح

ہے یہ انسان کی رہائش گاہ
لگ رہی ہے جو اصطبل کی طرح

آپ کو بھی سنیں کے غور سے لوگ
کیجئے بات بیربل کی طرح

شاخِ لب سے ٹپکتے ہیں صابرؔ
میرے اشعار میٹھے پھل کی طرح
***
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 271