* ہوئے پیچھے ، آگے نکلنے کے بعد *
ہوئے پیچھے ، آگے نکلنے کے بعد
کہ جو تھک گئے تیز چلنے کے بعد
کبھی لڑکھڑا کر سنبھل بھی گئے
کبھی گر پڑے ہم سنبھلنے کے بعد
جدا ہوگئے سب مرے ہمسفر
مرے ساتھ کچھ دور چلنے کے بعد
پڑوسی بھی آئے مدد کے لئے
مگر سارا گھر بار جلنے کے بعد
سفر کا طریقہ بدلنا پڑا
مسافر کو رستہ بدلنے کے بعد
اندھیرے بھی شعلے اُگلتے ہیں اب
گھروں میں رہو شام ڈھلنے کے بعد
*** |