donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Halim Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اِس طرح ہوگئے پونجی میں خسارے گڈم§ *
اِس طرح ہوگئے پونجی میں خسارے گڈمڈ
نفع و نقصان نظر آئے ہمارے گڈمڈ

بن کے گرداب وہ کشتی کو ڈبو دیتے ہیں
جبکہ ہوجاتے ہیں دریائوں کے دھارے گڈمڈ

مشکلیں اور بڑھا دیتی ہیں تدبیریں بھی
کام آسان بھی ہوجاتے ہیں سارے گڈمڈ

اُونچی لہروں نے ذرا آنکھ مچولی کھیلی
خیمے سب ہوگئے ساحل کے کنارے گڈمڈ

رات کے پچھلے پہر سُن کے بھیانک آواز
دھڑکنیں دل کی ہوئیں خوف کے مارے گڈمڈ

شعلے برساتے ہوئے جنگ کے بادل گزرے
ہوگئے گلشنِ ہستی کے نظارے گڈمڈ

ہائے کیا ہوگا قیامت کا وہ منظر صابرؔ
جبکہ ہوجائیں گے یہ چاند ستارے گڈمڈ
***
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 286