donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Halim Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کس طرح ہوتا وہاں ہم سب کا ذکر *
کس طرح ہوتا وہاں ہم سب کا ذکر
ہو رہا تھا عہدہ و منصب کا ذکر

ہے ابھی دن کیجئے سورج کی بات
رات کو ہوگا چراغِ شب کا ذکر

وہ کسی کی بات سنتا ہی نہیں
کر رہا ہے اپنے ہی مطلب کا ذکر

قیس و لیلیٰ کا ضرور آئے گا نام
جب بھی ہوگا عشق کے مکتب کا ذکر

ہورہی تھی خوشنما پھولوں کی بات
آگیا اُن کے شگفتہ لب کا ذکر

اُن کا رب بھی یاد کرتا ہے اُنہیں
جو کیا کرتے ہیں اپنے رب کا ذکر

پیدل آقا اور سواری پر غلام
کر رہے ہو تم بھی صابرؔ کب کا ذکر
***
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 283