donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Halim Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اُس کو بھی اسیرِ شبِ غم دیکھ رہے ہی *
اُس کو بھی اسیرِ شبِ غم دیکھ رہے ہیں
جس شخص کو ہنستے ہوئے ہم دیکھ رہے ہیں

دیکھے تھے کبھی طرزِ ستم اہلِ ستم کے
اب اہلِ محبت کے ستم دیکھ رہے ہیں

جس روز سے آئی ہے مرے ہاتھ میں تلوار
دشمن کو بھی مائل بہ کرم دیکھ رہے ہیں

بستر پہ گناہوں کے پڑے ہیں جو شب و روز
وہ لوگ بھی اب خوابِ ارم دیکھ رہے ہیں

میں نے کسی کافر کو ذرا پیار سے دیکھا
نفرت سے مجھے اہلِ حرم دیکھ رہے ہیں

کیوں عہدہ و منصب کے لئے آج جہاں میں
لڑتے ہوئے انسانوں کو ہم دیکھ رہے ہیں

تسبیح لئے آپ کو دیکھا نہیں صابرؔ
بس ہاتھ میں ہر وقت قلم دیکھ رہے ہیں

*******************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 314