* کچھ راستے ہیں اہلِ حرم کے لئے مخصو *
کچھ راستے ہیں اہلِ حرم کے لئے مخصوص
کچھ راستے یارانِ صنم کے لئے مخصوص
کچھ دل کہ جو رکھتے ہیں زمانے کے لئے درد
کچھ دل ہیں مگر اپنے ہی غم کے لئے مخصوص
کچھ پھول ہیں ایسے کہ جہاں چاہو سجا دو
کچھ پھول ہیں گیسوئے صنم کے لئے مخصوص
کچھ لفظ کہ جو عام زمانے کے لئے ہیں
کچھ لفظ ہوئے اہلِ قلم کے لئے مخصوص
کچھ رسم کہ اپنایا جسے اہلِ عرب نے
کچھ رسم ہوئی اہلِ عجم کے لئے مخصوص
کچھ قافلے ہیں جادۂ ہستی کے سفر میں
کچھ قافلے ہیں راہِ عدم کے لئے مخصوص
*** |