donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Halim Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اب تو ہے ہر شے میں جدّت کا لحاظ *
اب تو ہے ہر شے میں جدّت کا لحاظ
ہے کہاں باقی قدامت کا لحاظ

کوئی رکّھے یا نہ رکّھے اُس سے کیا
ہم تو رکھتے ہیں محبت کا لحاظ

دوسروں کی فکر اب کرتا ہے کون
سب کو ہے اپنی ضرورت کا لحاظ

اِس جہاں میں مشکلوں کے با وجود
ہر طرح کی ہے سہولت کا لحاظ

آدمی کو آدمی دیتا ہے زک
اُٹھ گیا اب آدمیت کا لحاظ

جینے والے آجکل رکھتے نہیں
مرنے والے کی وصیت کا لحاظ

بد تمیزوں کے وہ منہ لگتے نہیں
جن کو ہے صاؔبر شرافت کا لحاظ
****
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 277