donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Halim Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* لمحہ لمحہ پگھل رہے تھے چراغ *
لمحہ لمحہ پگھل رہے تھے چراغ
گویا مرمر کے جل رہے تھے چراغ

چھین کر رات کی پنا ہوں سے
تیرگی کو نگل رہے تھے چراغ

گائوں میں رات چوکیدار کے ساتھ
راستے پر ٹہل رہے تھے چراغ

سہمے سہمے ہوئے اندھیرے تھے
جبکہ شعلے اُگل رہے تھے چراغ

وہ بھی کھل کر چمک نہیں پائے
جگنوئوں کو بھی کھل رہے تھے چراغ

جانشیں وہ تو آفتاب کے تھے 
دھیمے دھیمے جو جل رہے تھے چراغ

اپنی ہمت کے زور پر صابرؔ
آندھیوں میں بھی جل رہے تھے چراغ
****
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 282