donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Halim Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہے وہ ہر خاص و عام سے واقف *
ہے وہ ہر خاص و عام سے واقف
بادشاہ و غلام سے واقف

پھینکتے کیوں بجھے چراغوں کو
صبح والے تھے شام سے واقف

جن کو سمجھا تھا رہنما ہم نے
وہ بھی تھے چند گام سے واقف

اُس نے مانا نہیں سلام کیا
آپ تو تھے سلام سے واقف

اُس سے اُوپر نہیں اُچھلتے وہ
ہیں جو اپنے مقام سے واقف

پھر بھی اُس نے نہیں کیا پرہیز
تھا حلال و حرام سے واقف

جس نے دیکھا نہیں مجھے صابرؔ
وہ بھی ہے میرے نام سے واقف
****
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 297