donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Halim Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* شمع کی لَو پر ہے پروانے کا حق *
شمع کی لَو پر ہے پروانے کا حق
ہے اُسی کو جل کے مرجانے کا حق

جس کے اندر ہو صفت انسان کی
ہے اُسے انسان کہلانے کا حق

لوگ فرزانہ سمجھتے ہیں اُسے
چھین لیتا ہے جو دیوانے کا حق

دوسروں کا حق ادا کرتے نہیں
سب جتاتے ہیں فقط پانے کا حق

اُن کی باتوں کا بُرا مت مانئے
ہے بڑے بوڑھوں کو سمجھانے کا حق

کون کہتا ہے کہ مت شرمایئے
آپ کو حاصل ہے شرمانے کا حق

پی کے صابرؔ مست ہونے دو اُسے
مئے کی مستی پر ہے مستانے کا حق
****
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 292