donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Halim Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اصولِ عدل سے وہ انحراف کرتے ہیں *
اصولِ عدل سے وہ انحراف کرتے ہیں
جو مجرموں کے جرم کو معاف کرتے ہیں

کبھی تو دیر میں پڑائو ڈالتے ہیں وہ
کبھی حرم کدے میں اعتکاف کرتے ہیں

کچھ ایسے لوگ بن گئے ہیں میرے ہم خیال
مرے خیال سے جو اختلاف کرتے ہیں

زوال کے اثر سے وہ بھی بچ نہ پائیں گے
جو کعبۂ عروج کا طواف کرتے ہیں

کبھی وہ دیتے ہیں سزائیں بے گناہ کو
کبھی گناہ گار کو معاف کرتے ہیں

زمانہ اُن کو عقلمند کس طرح کہے
جو لوگ کام عقل کے خلاف کرتے ہیں

جہانِ فکر و فن میں جن کا قد بلند ہے
ہمارے فن کا وہ بھی اعتراف کرتے ہیں
****
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 263