donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Halim Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* دیکھو کیا دیتا ہے وہ میری دعا کے ہا *
دیکھو کیا دیتا ہے وہ میری دعا کے ہاتھ میں
فیصلہ چھوڑا ہے میں نے اب خدا کے ہاتھ میں

جس طرف چاہے اُڑالے جائے، رکھ چھوڑے کہیں
سوکھے پتوں کا مقدّر ہے ہوا کے ہاتھ میں

اپنا دریا ، اپنی کشتی ، اپنی پتوار ، اپنے ہاتھ
میں نے کچھ چھوڑا نہیں ہے ناخدا کے ہاتھ میں

کیسے اُس کی رہنمائی پر بھروسہ کرتے ہم
راہزن کا ہاتھ دیکھا رہنما کے ہاتھ میں

تنگ دستی کا نہیں ہوتا ہمیں احساس آج
چند پیسے کل اگر رکھتے بچا کے ہاتھ میں

ظلم کی تاریخ صاؔبر خون سے لکھی گئی
آگیا جب اقتدار اہلِ جفا کے ہاتھ میں

****



 
Comments


Login

You are Visitor Number : 288