donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Halim Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہم اُس کے ہاتھ کے پتھر کو دیکھیں *
ہم اُس کے ہاتھ کے پتھر کو دیکھیں
کہ اپنے زخم خوردہ سر کو دیکھیں

کہاں ہے اتنی فرصت آج ہم کو
کہ جی بھر کے کسی منظر کو دیکھیں

اگر ہو دیکھنا کوزے میں دریا
تو آئیں میری چشمِ تر کو دیکھیں

غبارِ غم ذرا چہرے پہ مل کر
کبھی احباب کے تیور کو دیکھیں

جو بازی جیت کر بھی ہار بیٹھے
بھلا کیا ایسے بازی گر کو دیکھیں

جو گھر ہے بے گھری کا بوجھ اُٹھائے
چلو چل کر ذرا اُس گھر کو دیکھیں

کہاں سے ایسی آنکھیں لائے صابرؔ
نئی تہذیب کے منظر کو دیکھیں
*****


 
Comments


Login

You are Visitor Number : 299