donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Halim Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* بصد خلوص ہم یہ اہتمام کرتے آئے ہیں *
بصد خلوص ہم یہ اہتمام کرتے آئے ہیں
کہ اپنے دشمنوں کو بھی سلام کرتے آئے ہیں

سرورِبے خودی میں بھی جو ہیں خودی سے آشنا
ہم اُن کی بے خودی کا احترام کرتے آئے ہیں

ہماری تشنگی کا کرب کیا سمجھ سکیں گے وہ
جو اپنی تشنگی کو غرقِ جام کرتے آئے ہیں

یہ قافلے تھکے ہوئے نہیں دکھائی دیتے کیوں
ضرور راہ میں کہیں قیام کرتے آئے ہیں

وہ امن و آشتی کے ہیں پیامبر بنے ہوئے
جو لوگ اِس جہاں میں قتلِ عام کرتے آئے ہیں 

بچھا کے چشم اشتیاق صابرؔ اُن کی راہ میں
ہم اُن کا انتظار صبح و شام کرتے آئے ہیں
*****




 
Comments


Login

You are Visitor Number : 291