donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Halim Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* حوصلہ دل میں جو کم رکھتے نہیں *
حوصلہ دل میں جو کم رکھتے نہیں
اپنی ناکامی کا غم رکھتے نہیں

اُن کے ہاتھوں میں نہ دو سازِ حیات
جو شعورِ زیر و بم رکھتے نہیں

دور کر دے منزلوں سے جو ہمیں
ایسے رستے پر قدم رکھتے نہیں

پیٹ بھرنے کی ہمیں بھی فکر ہے
پر حریصوں سا شکم رکھتے نہیں

دیتے ہیں ساقی بھی اب منہ دیکھے جام
سب کے آگے جامِ جم رکھتے نہیں

بادلوں نے بھی سیاست سیکھ لی
کھیتیاں سب کی وہ نم رکھتے نہیں

سچ ہے صابرؔ شعر گوئی کا شعور
اہلِ بنگالہ بھی کم رکھتے نہیں
****


 
Comments


Login

You are Visitor Number : 277