donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Halim Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جو اُس صدی کا مسئلہ وہ اِس صدی کا مس&# *
جو اُس صدی کا مسئلہ وہ اِس صدی کا مسئلہ
کہ ہر صدی کے ساتھ ہے یہ زندگی کا مسئلہ

ہزاروں راستے بھی ہیں ،ہزاروں منزلیں بھی ہیں
ہمارے سامنے ہے صرف رہبری کا مسئلہ

جو روشنی کا مسئلہ ہو روشنی میں دیکھئے
کہ تیرگی سے حل نہ ہوگا روشنی کا مسئلہ

مسائل اپنے پیش کرتے ہیں ہم اُن کے سامنے
جنہوں نے حل کیا نہیں کبھی کسی کا مسئلہ

اُتر کے آسمان سے فرشتے کیا اب آئیں گے
جو آدمی سے حل نہ ہوگا آدمی کا مسئلہ

ہزاروں چشمے بہہ رہے ہیں صابرؔ اِس زمین پر
مگر زمیں پہ آج بھی ہے تشنگی  کا مسئلہ
****




 
Comments


Login

You are Visitor Number : 276