donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Halim Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* پڑیں گے اُس پہ نہ ہرگز کبھی زوال کے &# *
پڑیں گے اُس پہ نہ ہرگز کبھی زوال کے ہاتھ
ہوں جس پہ سایہ فگن ربِ ذوالجلال کے ہاتھ

بوقتِ موت سکندر نے یہ وصیّت کی
کہ رکھے جائیں کفن سے مرے نکال کے ہاتھ

بھرا ہوا اُسے دیکھا نہیں کبھی ہم نے
اُٹھائے پھرتے ہیں کشکول جو سوال کے ہاتھ

ڈبو نہ دے وہ کہیں اپنے ساتھ آپ کو بھی
کہ ڈوبتے کو لگائیں ذرا سنبھال کے ہاتھ

بلندیوں سے گرا دیتے ہیں وہ پستی میں
سرِ عروج پہ پڑتے ہیں جب زوال کے ہاتھ

پہاڑ ظلم کے مظلومیت ہی پر ٹوٹے
کبھی نہ توڑے گئے ظلم کی مجال کے ہاتھ

ستارے فکر کے لاتے ہیں توڑکر صابرؔ
بلندیوں پہ پہنچ کر مرے خیال کے ہاتھ
****


 
Comments


Login

You are Visitor Number : 290