donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Halim Sabir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہر غم قبول کرلیا میں نے خوشی کے سات *
ہر غم قبول کرلیا میں نے خوشی کے ساتھ
ہنس کر کیا نباہ غمِ زندگی کے ساتھ

ہر شخص کا مزاج ہے ہر شخص سے جدا
ملتا نہیں خیال کسی کا کسی کے ساتھ

ہر بات کیوں قبول کرے وہ دماغ کی
دل کا معاملہ بھی تو ہے آدمی کے ساتھ

جن پر رہی ہماری توجہ بھری نظر
وہ ہم سے پیش آئے سدا بے رخی کے ساتھ

مقصود امتحان ہو شاید اُسے مرا
بہتر سلوک میں نے کیا اجنبی کے ساتھ

پھیلے ہمارے ہاتھ نہ منعم کے سامنے
خود داریاں عزیز رہیں مفلسی کے ساتھ

لے کر چراغ ہاتھ میں چلتا نہیں ہوں میں
چلتے ہیں خود چراغ مری شب روی کے ساتھ
****


 
Comments


Login

You are Visitor Number : 264