* اٹھی سب کی تلوار چاروں طرف سے *
اٹھی سب کی تلوار چاروں طرف سے
ہوئی ہم پہ یلغار چاروں طرف سے
غلط فیصلے کے سبب ہو رہی تھی
ملامت کی بوچھار چاروں طرف سے
خدا و صنم ، باپ ماں سب خفا تھے
ہوا میں گنہگار چاروں طرف سے
بچائو کرے کیسے بے چاری چڑیا
کھڑے ہیں چڑی مار چاروں طرف سے
ترے گھر کی دیواریں تھیں آئینے کی
ہوا تیرا دیدار چاروں طرف سے
نظر آرہے ہیں ہمیں آج صابرؔ
قیامت کے آثار چاروں طرف سے
****************** |